اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سینئر صحافی، اینکر پنکر پرسن اور چیئرمین پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس رانا عمران لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کی ترقی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس خواتین کی مدد کے لیے 24/7 ہیلپ لائن کامیابی سے چلا رہی ہے، ہم بہت جلد ایک جدید آن لائن پورٹل شروع کر رہے ہیں جو خواتین کو انصاف کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔