LOADING

Type to search

لاہور (بگ ڈیجٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کی27ویں نیشنل سکیورٹی کے شرکاء کی ملاقات

Share this to the Social Media

لاہور (بگ ڈیجٹ) 22نومبر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کی27ویں نیشنل سکیورٹی کے شرکاء کی ملاقات
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے این ڈی یو کے وفد کا پر تپاک خیر مقدم کیا
وزیراعلیٰ مریم نوازنے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس اوراقدامات سے آگاہ کیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے
نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے حکومت پنجاب کے فلاحی اقدامات کو سراہا
آپریشن”بنیان مرصوص“ میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں ہر مقام پر سربلند ہے۔ مریم نوازشریف
پنجاب میں بہت کچھ کرچکے ہیں اوربہت کچھ ہونے جارہا ہے۔مریم نوازشریف
وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مریم نوازشریف
احتساب نہ ہونے پر پبلک سیکٹر میں پرفارمنس زیرو ہوجاتی ہے۔مریم نوازشریف
سیلاب کے اثرات کا سامنا کررہے ہیں،نہ صرف لاکھوں افراد بلکہ مویشیوں کو بھی بچایا گیا۔ مریم نوازشریف
بروقت طبی امدادسے متعدی امراض کے پھیلاؤ سے محفوظ رہے۔ مریم نوازشریف
ماحولیاتی تبدیلی حقیقت ہے،بہتری کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔ مریم نوازشریف
پنجاب میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے انتھک محنت کی گئی۔ مریم نوازشریف
سموگ گن سپرے،فصلوں کی باقیات جلانے پر کنٹرول اوردیگر اقدمات کی وجہ سے سموگ کا اثر کم ہوا۔مریم نوازشریف
سرحد پار سے فصلیں جلانے کے اثرات لاہور پر آتے ہیں۔ مریم نوازشریف
ایئر کوالٹی مانیٹرنگ انوائرمنٹ فورس اوربھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہتری آرہی ہے۔ مریم نوازشریف
کالادھواں اڑنے پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے فوری نشاندہی ممکن ہے۔ مریم نوازشریف
ووٹ نہ ملنے کا ڈر ہو تو کوئی اچھا کام نہیں کیا جا سکتا،تجاوزات اٹھانے پر لوگ ناراض بھی ہوئے۔ مریم نوازشریف
میرٹ کا نفاذ اورسفارش کی نفی ہمارا نصب العین ہے۔مریم نوازشریف
پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی،سیاسی بنیاد پر کوئی بھرتی نہیں کی گئی۔ مریم نوازشریف
کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں۔ مریم نوازشریف
ممکن ہے نچلے لیول پر کرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں۔ مریم نوازشریف
تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین وزراء سیکرٹری، کمشنر،ڈی سی اورڈی پی او کام کررہی ہیں۔ مریم نوازشریف
مریم اورنگزیب،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق،سلمی بٹ بہت محنتی اوراچھاکام کررہی ہیں۔مریم نوازشریف
میرٹ،شفافیت اوربروقت فیصلہ سازی گڈگورننس کے رہنماء اصول ہیں۔ مریم نوازشریف
بروقت فیصلہ سازی کیلئے ہمت اورپھر قابلیت بھی درکار ہوتی ہے۔ مریم نوازشریف
ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جا ئزہ لینے کیلئے وزراء اورسیکرٹریز کے 6،6گھنٹے کے میراتھن سیشن ہورہے ہیں۔مریم نوازشریف
سرکاری طورپر گندم نہ خریدنے سے کسان نہیں مڈل مین فائدہ اٹھاتا ہے۔ مریم نوازشریف
گندم نہ خریدنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی،آٹا اورگندم کے نرخ نہیں بڑھے۔ مریم نوازشریف
احتساب اورجوابدہی کے احساس کے بغیرگڈ گورننس ممکن نہیں۔ مریم نوازشریف
مہنگائی کی شرح 40فیصد سے 4فیصد تک آگئی۔ مریم نوازشریف
سبزی،روٹی اورآٹا سستا ہونے سے غریب آدمی کا کچن آسانی سے چل سکتا ہے۔ مریم نوازشریف
خوف اورغصے سے کام نہیں لیا جاسکتا،بیوروکریسی کی طرف سے مثبت تعاون ملا۔ مریم نوازشریف
ناکامیوں کا ملبہ بیوروکریسی یا دوسروں پر ڈالنا میرا وطیرہ نہیں۔ مریم نوازشریف
پنجاب میں 30ہزار کلو میٹر طویل 1650روڈز بن رہی ہیں۔ مریم نوازشریف
ای ٹینڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بچائے۔ مریم نوازشریف
ہم پر تنقید کرنے والے صحافی کی اہلیہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ مریم نواز کے پنجاب میں میں محفوظ سمجھتی ہوں۔ مریم نوازشریف
سپیشل افراد کیلئے ہر ای بس میں وہیل چیئر بھی مہیا کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف
پنجاب میں بہترین اورجدید برن ہسپتال اورآرتھوپیڈک ہسپتال بنا رہے ہیں، پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنے گا۔ مریم نوازشریف
کو ابلیشن مشین کے ذریعے فرسٹ سٹیج کینسرکا موثر علاج کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف
ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے گولڈ ن آرمیں مریضوں بروقت ہسپتال منتقلی سے درجنوں جانے بچائیں۔ مریم نوازشریف
جنوبی پنجاب میں چھت سے گر کر زخمی ہونیوالی خاتون کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیاگیا۔ مریم نوازشریف
ہارٹ سرجری کے منظر 15ہزار بچوں کیلئے ہارٹ سرجری کارڈ پراجیکٹ شروع کیا،7000 ہارٹ سرجریز ہوچکی ہیں۔ مریم نوازشریف
پاکستان بھر کے بچوں کے علاج کیلئے ہزار بیڈ کا کارڈیالوجی ہسپتال بھی بنا رہے ہیں۔ مریم نوازشریف
زراعت کو مکمل طورپر میکانائزکرنے جارہے ہیں،لائیوسٹاک کے فروغ کے لئے پہلی مرتبہ تین لاکھ مویشی ایڈ کیے۔مریم نوازشریف
تندورجاکر روٹی چیک کرنے پر مذاق بنایاگیا مگر آفس سے نہ نکلوں تو حالات کا اندازہ کیسے ہو۔مریم نوازشریف
تھرمل ایمیجنگ ڈرون کیمروں کی مدد سے سیلاب میں گرے لاکھوں انسانوں اورجانوروں کو بچایاگیا۔ مریم نوازشریف
لاہور ڈویلپمنٹ پلان اورپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہروں اوردیہات کی قسمت بدل جائے گی۔ مریم نوازشریف
کہتے تھے بیٹی آتی ہے تو گھر چمکاتی ہے،پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیا۔ مریم نوازشریف
صفائی کے نظام کو میکانائزیشن پر لارہے ہیں۔ مریم نوازشریف
تعلیم بہترین مساوات قائم کرتی ہے،خواتین کو پڑھانے کیلئے مرد کو بھی پڑھانا پڑتا ہے۔ مریم نوازشریف
باہر جاکرکام نہ کرنے والی خواتین کے لئے گھر میں کاروباری مواقع فراہم کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف
میرا خیال ہے کہ مزید صوبے بنانے سے ملک مزید تقسیم کا شکار ہوگا۔ مریم نوازشریف
ماحولیات کی بہتری اورتحفظ کیلئے پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں کام ہورہا ہے۔ مریم نوازشریف
سرمایہ کاروں کیلئے اکنامک زون اورانڈسٹریل سٹیٹ کے دروازے کھول دیئے۔ مریم نوازشریف
سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فریز لینڈ بھی دینا پڑی تو دیں گے۔ مریم نوازشریف
گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے پراجیکٹ بالکل تیار ہے،جلد آغاز کریں گے۔ مریم نوازشریف
پنجاب میں 2400میگاواٹ بجلی ہے،بجلی کے یونٹ کو 16/17روپے لانا چاہتی ہوں۔ مریم نوازشریف
کھربوں روپے کے پراجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں۔ مریم نوازشریف
انشاء اللہ پانچ سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔مریم نوازشریف
میرے بارے میں جلسوں میں رکیک جملے کہے گئے،والد کیساتھ کھڑے ہونے پر جیل میں ڈال دیاگیا،آج مقافات عمل ہے۔ مریم نوازشریف
وہ جانتے تھے ان کو نہ گرایاگیاتو ہماری جگہ نہیں بنتی،دنیا میں پاکستان اورپاکستان کے لوگوں کو بدنام کیاگیا۔مریم نوازشریف
سیاسی اخلاقیات کا معیار مقرر کرنا چا ہیے،الزام لگایا ہے تو ثابت بھی کریں۔ مریم نوازشریف
گالم گلوچ اورالزام تراشی کاجواب پرفارمنس کے بیانیے سے دیں گے۔ مریم نوازشریف
سکولوں اورکالجوں کو ڈرگ فری بنا رہے ہیں۔ مریم نوازشریف
اے ڈی یو نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد کے سربراہ نے شاندار میزبانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X