راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ روات زاہد ظہور کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 3 افراد گرفتار،داؤ پر لگی رقم 11 ہزار 500 روپے،3 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا،داؤ پر لگی رقم 11 ہزار 500 روپے،3 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے،روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا،ایس پی صدر انعم شیر کاکہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔