LOADING

Type to search

ہری پور (بگ ڈیجٹ) آج 23 نومبر کو حلقہ این اے اٹھارہ میں پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک رہے گی

Share this to the Social Media

ہری پور (بگ ڈیجٹ) آج 23 نومبر کو حلقہ این اے اٹھارہ میں پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک رہے گی ، حلقہ این اے اٹھارہ میں پولنگ سٹیشن کی کل تعداد 608 ہیں ، اور 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، پاک افواج کے دستے بھی ہری پور پہنچ چکے ہیں ، یہ وقت صرف انتخاب کا نہیں، اپنا فرض ادا کرنے کا ہے۔
عمران خان آج ناانصافیوں کا مقابلہ جیل سے کر رہے ہیں، اور میدان میں اُن کی آواز بن کر شہرناز عمر ایوب خان کھڑی ہیں۔
کیتلی (انتخابی نشان) پر پڑنے والا آپ کا ہر ووٹ عمران خان کی جدوجہد،حق کی بالادستی،
اور ہری پور حلقہ این اے 18 کی غیرت کا اعلان ہوگا۔
جس محبت اور اعتماد سے آپ نے پہلے عمر ایوب خان کو تاریخی برتری دلائی تھی، آج پھر وہی جذبہ درکار ہے۔
آج بروز اتوار 23 نومبر کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شہرناز عمر ایوب خان کو کیتلی پر مہر لگا کر کامیاب کریں اور دنیا کو بتا دیں کہ ہری پور کی عوام آج بھی اپنے قائد عمران خان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X