راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) کریمنل جسٹس سسٹم پر بریفنگ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ورکشاپ , قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی شرکت, ڈی ایس پی آر آئی بی مرزا زمان رضا، ڈی ایس پی ایڈمن اور انسپکٹر ہومی سیائیڈ انوسٹیگیشن یونٹ نے پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے,طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن صدربیرونی اورپولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہکروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں،نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،
ورکشاپ کا مقصد طلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، ٹریفک اور دیگر مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے

