LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز کی ملاقات

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، دفاعی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال
ملاقات میں سیاسی، آئینی اور پارلیمانی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی
ملاقات میں فلپائن اور پنجاب کے مابین اشتراک کار مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے فلپائن کو 2026 کی آسیان چیئرمین شپ کے لیے دلی مبارکباد
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیش کش،مکمل تعاون اور سہولیات کی یقین دہانی
پاکستان اور فلپائن کے درمیان دوستی 76 برسوں پر محیط ایک مضبوط اور باوقار رشتہ ہے۔مریم نواز شریف
لاہور اور پنجاب کی سرزمین اپنے دروازے ہمیشہ دوست ممالک کے لیے کھلے رکھتی ہے۔مریم نواز شریف
پاکستان اور فلپائن کے درمیان روحانی و تہذیبی اقدار، امن، انسانیت اور ہم آہنگی ہمارا مشترکہ ورثہ ہیں۔مریم نواز شریف
پاکستان اور فلپائن کے مابین 25 ایم او یوز اور 2022 کا دفاعی تعاون کا معاہدہ تعلقات کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔مریم نواز شریف
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا فلپائن میں حالیہ زلزلوں اور طوفان سے انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار
پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں فلپائن کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔مریم نواز شریف
فلڈز اور ٹائفونز نے پاکستان اور فلپائن دونوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے۔مریم نواز شریف
لوس اینڈ ڈیمج فنڈ کی تشکیل میں پاکستان اور فلپائن کا کردار قابلِ فخر ہے۔مریم نواز شریف
فلپائن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہارت سے پنجاب ادارہ جاتی تبادلوں کے ذریعے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔مریم نواز شریف
پاکستان پائیدار امن اور ڈی ریڈیکلائزیشن کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔مریم نواز شریف
پنجاب پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے،60 فیصد قومی جی ڈی پی اسی صوبے سے بنتی ہے۔مریم نواز شریف
آئی ٹی،توانائی،زرعت،فوڈ پروسیسنگ، فارماسیوٹیکل، آٹو پارٹس،لاجسٹکس اور کنسٹرکشن سیکٹر میں وسیع مواقع موجود ہیں۔مریم نواز شریف
ایس آئی ایف سی اور پی بی آئی ٹی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت اور پالیسی استحکام فراہم کر رہے ہیں -مریم نواز شریف
پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر، ٹیکس مراعات اور کسٹمز سہولتیں میسر ہیں۔مریم نواز شریف
پاکستان دفاعی تربیت،جوائنٹ مشقوں، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔مریم نواز شریف
ہزاروں فلپائنی پاکستان میں اور بڑی تعداد میں پاکستانی فلپائن میں رہتے ہیں جو باہمی دوستی کو مضبوط بناتے ہیں۔مریم نواز شریف
لاہور کا یونیسکو کرییٹیو سٹی اور ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کا اعزاز ثقافتی،سیاحتی تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔مریم نواز شریف
پاکستان اور فلپائن دوستی،اعتماد اور مشترکہ اقدار پر قائم رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔مریم نواز شریف
پنجاب ہر شعبے میں باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔مریم نواز شریف

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X