LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): (پ ر: مورخہ 21 نومبر، 2025): چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے 17ویں اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز کو زیر بحث لاکر فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں عارضی لائسنس یافتہ اسٹالز اور کیوسکس کا معاملہ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی پلانگ ونگ نے سی ڈی اے بورڈ کو پیش کیا۔ پلاننگ ونگ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس ضمن میں واضح پالیسی مرتب کرکے پیش کریں۔

سی ڈی اے بورڈ کے 17ویں اجلاس میں (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد لینڈ ڈسپوزل ریگولیشنز 2005 (آئی ایل ڈی آر) میں ترامیم کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹر جنرل پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ کمیٹی مختلف شعبوں کے طریقہ کار اور امور میں تاخیر اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کو دور کرے گی۔ ان اقدامات کا مقصد زیر التواء امور میں تیزی لانے سمیت غیر ضروری التوا کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

اسلام آباد کو مزید سرسبز و شاداب اور اسکی قدرتی خوبصورتی اور حسن کو برقرار رکھنے کیلئے سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی ریگولیشنز کے قیام کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں “گارڈینیا حب” میں فروخت ہونے والے پودوں کی قیمتوں میں 2005ء کے بعد پہلی بار نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح اداروں اور سی ایس آر کے تحت پودوں کو خریدنے کے حوالے سے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام “جناح گارڈن (فیز ٹو)” کیلئے (این او سی) جاری کرنے کے معاملے پر سی ڈی اے بورڈ نے ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم کے لے آؤٹ پلان کے مطابق الاٹمنٹ لیٹرز کی پرنٹنگ، پرنٹنگ پریس آف پاکستان سے کرائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ الاٹمنٹ لیٹرز کا لے آوٹ پلان میں شامل پلاٹس کی تعداد کے مطابق اجراء کیا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد لے آوٹ پلان سے زائد پلاٹس اور فائلز کی خرید و فروخت کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹ لیٹرز میں بارکوڈز اور واٹر مارک کو شامل کیا جائے تاکہ الاٹمنٹ لیٹرز کی تصدیق کی جاسکے۔

 

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے شہریوں کی بہتر خدمت اور دارالحکومت کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے تمام فیصلہ جات پر عملدرآمد کے حوالے سے شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی، شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور بیوٹفکیشن سی ڈی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X