اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): (پ ر: مورخہ 21 نومبر، 2025) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہریوں کی سہولت اور بروقت خدمت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کے لیے جدید ڈیجیٹل میکانزم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت شہری اپنی کسی بھی شہری مسئلے، سہولت یا انتظامی نوعیت کی شکایات براہِ راست @cdathecapital یا چیئرمین سی ڈی اے @RandhawaAli کو ٹیگ کرکے درج کرا سکیں گے۔
ترجمان سی ڈی اے کے مطابق، موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ ٹیمیں مسائل کے حل کو شہریوں کی دہلیز تک یقینی بنائیں گی۔ آن لائن سسٹم کا مقصد شکایات کے ازالے کے عمل کو شفاف، تیز رفتار اور مکمل طور پر قابلِ نگرانی بنانا ہے۔
سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی سہولت، بروقت خدمت اور مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، اور اس نئے نظام کے آغاز سے شہریوں اور اداروں کے درمیان براہِ راست رابطہ مزید مضبوط ہوگا