پشاور (بگ ڈیجٹ) وزیراعلیٰ نے حویلیاں جلسے میں انتظامیہ، پولیس اور الیکشن عملے کو دھمکایا،الیکشن کمیشن
جلسے کے اسٹیج پر ایک مفرور مجرم کی موجودگی پر بھی الیکشن کمیشن کا اظہارِ تشویش
وزیراعلیٰ کے رویے سے این اے 18 ہری پور کا پُرامن ضمنی انتخاب متاثر ہونے کا خدشہ ہے،الیکشن کمیشن
ضلعی انتظامیہ، پولیس، الیکشن اہلکاروں اور ووٹروں کی جان کو خطرہ لاحق ہے،الیکشن کمیشن
کےپی الیکشن کمشنر کو چیف سیکرٹری اور آئی جی سے ہنگامی میٹنگ کی ہدایت
سیکورٹی اقدامات کی رپورٹ فوری الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور امیدوار شہرناز عمر ایوب کو کل 21 نومبر کو طلبی کے نوٹس جاری
الیکشن ایکٹ 2017 اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ
وزارتِ داخلہ کو حلقے میں وفاقی اداروں کی مدد سے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی مواد کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے خصوصی سیکیورٹی کا مطالبہ
پرامن انتخاب میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہوگی،الیکشن کمیشن
پنجاب الیکشن کمشنر کو بھی ضابطہ اخلاق کی سخت پابندی یقینی بنانے کی ہدایات