LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ، پلندری کے رہاشی امان ادریس کیخلاف تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ درج

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی، پلندری سندھوتی آزادکشمیر کے رہاشی امان ادریس کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ درج ،مقدمہ پی ای سی اے 2016 کی دفعات 9، 10، 11 اور 26-اے کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ۔

متن میں کہا گیا کہ ملزم پر عوامی تقریروں میں بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کر کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام ہے ، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کی کوشش سے قومی سلامتی کو خطرہ پیداہوا،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاک فوج اور حکومتی افسران کو بدنام کیا گیا،اشتعال انگیز مواد کی تشہیر سے امن وامان کی صورتحال متاثر اور عوام میں خوف وہراس پھیلا ، ملزم امان ادریس نے سوشل میڈیا فیس بک ٹویٹراور ٹک ٹاک پر پاک فوج اور حکومتی افسران کو نشانہ بنایا، امان ادریس نے ریاست کے خلاف دہشتگردی اور علیحدگی پسندوں کی حمایت مواد کی تشہیر کی۔سوشل میڈیا مواد کے لنکس تحقیقات کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X