LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فتح جنگ گندم اسمگلروں پر کاری ضرب فتح جنگ کے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کو بہترین آفیسر قرار دیا گیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فتح جنگ  گندم اسمگلروں پر کاری ضرب فتح جنگ کے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کو بہترین آفیسر قرار دیا گیا اٹک میں ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی زیر صدارت فیصلہ کن اجلاس کارکردگی کی دوڑ میں فتح جنگ سب تحصیلوں پر سبقت لے گیا ریونیو، فیسوں کی وصولی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف مثال بننے والی کارروائیاں اجلاس میں اعلان: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ہر محاذ پر اٹک انتظامیہ تیار

— ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی کمان میں ضلعی افسران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا، جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار اور ریونیو افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد ضلعی کارکردگی کا جامع جائزہ اور حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ کی حکمتِ عملی طے کرنا تھا۔

اجلاس میں واضح ہوا کہ تحصیل فتح جنگ نے ہر محاذ پر فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔ تحصیلدار فتح جنگ، چوہدری شفقت محمود، گندم اسمگلنگ کے خلاف آپریشن، ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی، ریونیو کی وصولی اور زمینوں کے انتقالات میں شفافیت کے باعث سب سے آگے رہے۔ ان کی شاندار خدمات پر انہیں ضلعی سطح پر بہترین ریونیو افسر قرار دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے کہا کہ چوہدری شفقت محمود کی انتھک محنت اور جرات مندانہ فیصلوں نے فتح جنگ کو باقی تحصیلوں کے لیے مثال بنا دیا ہے۔ گندم اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کی جانے والی کارروائیاں نہ صرف عوامی ریلیف ہیں بلکہ حکومتی وژن کی عملی تصویر بھی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن پر بات کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا واضح پیغام ہے کہ انتظامیہ عوامی ریلیف، شفاف گورننس اور قانون کی بالادستی کے لیے عملی نتائج دے۔ اجلاس میں اس عزم کو دہرایا گیا کہ مریم نواز کے ویژن پر ہر سطح پر عملدرآمد کیا جائے گا، تاکہ عوام کو ریلیف ملے، مہنگائی پر قابو پایا جائے، اور ریونیو سمیت تمام انتظامی شعبے زیادہ فعال اور جوابدہ ہوں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ریونیو کے بروقت انتقالات، بلاک کھیوٹ کی درستگی، سرکاری فیسوں کی سو فیصد وصولی اور قبضہ گروہوں کے خلاف کامیاب اقدامات وہ سنگ میل ہیں جنہیں تحصیل فتح جنگ نے عبور کیا۔ اسی طرح سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے طور پر چوہدری شفقت محمود نے مارکیٹ مافیا کو لگام ڈال کر عوامی مفاد کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

اجلاس میں شریک افسران نے متفقہ طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں اٹک انتظامیہ ہر محاذ پر کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی۔ ضلعی سطح پر کمانڈ اینڈ کنٹرول کو مزید مربوط بنا کر گڈ گورننس اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ڈی سی آر اسلم مارتھ سمیت چھ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار شریک تھے۔ شرکاء نے اعلان کیا کہ اٹک کی انتظامیہ قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے کسی بھی آپریشن اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X