مظفر آباد (بگ ڈیجٹ): چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا جوڈیشل کانفرنس آزاد جموں وکشمیر گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت اعزاز ہے، آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے، تاہم آزاد جموں و کشمیر کے سپریم کورٹ کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ خواتین ، بچوں اور پسے ہوئے طبقات کی انصاف تک رسائی ہمارے لئے چیلنج ہے ، عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے ، چیف جسٹس پاکستان
نا صرف عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ضرورت ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے بھی ہم آہنگ ہونا ہے ،
چیف جسٹس نے کہا کہ سائلین کی دادرسی اولین ترجیح ہے ۔