راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ کے نام یہ نہایت افسوسناک اور شرم کا مقام ہے کہ میڈیا پر بارہا آواز اٹھانے کے باوجود راولپنڈی چک بیلی روڈ پر ڈانس پارٹی اب بھی جاری ہے۔
یہ صورتحال عوام کے دلوں میں شدید اضطراب پیدا کر رہی ہے — سوال یہ ہے کہ کیا یہ صرف انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے یا اس میں ملی بھگت بھی شامل ہے؟
قوم پوچھ رہی ہے: قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے نازک حالات میں خاموش کیوں ہیں؟ آخر جواب کون دے گا؟
پورا ملک سیلاب کی تباہ کاریوں میں ڈوبا ہوا ہے؛ لاکھوں لوگ بے گھر، لوگ کھانے کے لیے ترس رہے ہیں، پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے ہیں اور ہم دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ایسے نازک وقت میں عیاشی اور بے ہودگی کا یہ انعقاد ہماری قومی و اسلامی اقدار پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ کیا ہو رہا ہے؟