اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد سالانہ شرح پانچ اعشاریہ صفر تین فیصد ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائیضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،پیاز، ٹماٹر،آلو،چاول،انڈے اور چینی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال مونگ،ماش،ایل پی جی،لکڑی،کپڑے بھی مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں پیاز 12.17فیصد،ٹماٹر 10.47 فیصد مہنگے ہوئے،آلو 3.57 فیصد،چاول 1.63 فیصد،انڈوں کے دام 1.52 فیصد تک بڑھے۔ایک ہفتے میں 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی،گزشتہ ہفتے آٹا 9.80 فیصد اورمرغی کی قیمت میں 3.20 فیصد کمی آئی،گزشتہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا،سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 90 فیصد، چینی 29 فیصد، آٹا 18.65 فیصد تک مہنگا ہوا۔