LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلیے بجلی بلز میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ):وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دینے کے سلسلے میں بجلی بلز سے متعدد ٹیکسز ختم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ انکم ٹیکس، ریٹیلر سیلز ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکس ختم کرنے پر بھی بات جاری ہے۔

سیلاب متاثرین کے بجلی بلز پر ٹیکسز فوری طور پر معاف کر دیے جائیں گے۔ اس ریلیف کا بوجھ وفاقی حکومت اٹھائے گی جب کہ لینڈ ریونیو کی معافی صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔

علاوہ ازیں کسانوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے خصوصی پیکیج پر بھی کام جاری ہے تاکہ سیلاب زدہ علاقوں کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X