LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے، آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اخوت، برداشت، امن اور خدمتِ انسانیت کا عظیم پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے چیلنجز کا واحد حل یہی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اسوۂ حسنہ کے مطابق گزاریں اور اپنے اعمال سے دنیا کو دکھائیں کہ مسلمان نبی کریم ﷺ کے حقیقی پیروکار ہیں۔

چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت ہماری اسلامی اقدار اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونا ہے۔ انہی اصولوں کے ذریعے ہم ایک خوشحال اور پرامن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اپیل کی کہ پوری قوم اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کو مضبوط کرے اور یہ عہد کرے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاستِ کے اصولوں پر استوار کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X