LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانا لازمی قرار

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرائیویٹ ہاؤسنگ اور فام ہاؤسنگ سوسائٹیز، اپارٹمنٹس اور کمرشل اسکیموں میں سیف سٹی اسلام آباد کے تحت سی سی ٹی وی اور سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آفس کی ہدایت پر وزارت داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول اور سی ڈی اے یہ یقینی بنائیں گے کہ اسلام آباد کی حدود میں موجود تمام پرائیویٹ اور پبلک ہاؤسنگ سوسائٹیز عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی یا منظوری صرف اس شرط پر جاری کرے گا کہ سوسائٹی کیمرے لگانے کی مکمل یقین دہانی کرائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے اور سیف سٹی اتھارٹی اسلام آباد نے ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ایس او پیز اور گائیڈ لائنز جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسکیموں اور پروجیکٹس کے اسپانسرز سات دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائیں۔زمرہ 2 کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام اور ان کے ذمے داران کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں جن میں:کابینہ ڈویژن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی (سیکٹرز E-16, E-17): صدر، کابینہ ڈویژن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، رابطہ: میجر راجہ نصیر، 0302-8659696۔انجینئرز ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹرز D-16, D-17): ڈائریکٹر ایم/س انجینئرز ہاؤسنگ اسکیم، عرف شیخ، 0300-8448214۔فیصل ریزیڈنشیا ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹر E-17): ڈائریکٹر ایم/س زیدم انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، خان سلیم، 0300-8559977۔نوٹیفکیشن میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ سات دن کے اندر اندر عملدرآمد نہ کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X