اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایف آئی اے نے پلاٹوں کی خردبرداور جعلی الاٹمنٹ کے کیس میں سی ڈی اے کے دو افسران گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لا امداد علی و جنید خان اور کمپیوٹر آپریٹر اجون شاہ ولد ایوب شاہ شامل ہیں ،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی الاٹمنٹ میں ملوث سی ڈی اے کے اور دیگر پرائیوٹ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے پلاٹوں کی خردبردکے کیس میں سی ڈی اے کے دو افسران گرفتار کر لئے گئے ،گرفتار ملزمان میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لا امداد علی و جنید خان اورسینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر اجون شاہ ولد ایوب شاہ شامل ہیں ، دونوں ملزمان نے 2016میں سیکٹر آئی 12 فور میں اصل متاثرہ خورشید اختر (مرحوم ) کا پلاٹ ملی بھگت اور جعلسازی سے جعلی خورشید بیگم کو الاٹ کروایا ۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جعلی پلاٹ الاٹمنٹ میں سی ڈی اے کے دیگر حکام کی ملی بھگت کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں ، جعلی الاٹمنٹ میں ملوث سی ڈی اے کے اور دیگر پرائیوٹ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔