لاہور (بگ ڈیجٹ) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرپی ٹی آئی نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ کوٹکٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پرپی ٹی آئی نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ کوٹکٹ جاری کردیا ہے،جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں سلمی اعجاز پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار ہونگی،پنجاب میں میں پی ٹی آئی کو 100 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،کل 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی
23اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی جائیگی،جس کے بعد 26اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یامسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائرکی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کریگا، 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ جاری کی جائے گی، 30 اگست تک امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کوہوگا۔