LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

5 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار۔

کاروائیوں میں 24 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 242.081 کلوگرام منشیات برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 4.300 کلو ہیروئن برآمد۔

شمس کالونی اسلام آباد میں غیر ملکی نائجیرین خاتون سے 181 گرام کوکین برآمد ۔ملزمہ گرفتار ۔

لورالائی کے علاقے موضع خمازہ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 162 کلو ہیروئن برآمد ۔

جامشورو ٹول پلازہ پر بس میں سوار مسافر سے 69.600 کلو چرس برآمد ۔ملزم گرفتار

ایکسپریس وے اسلام آباد پر خاتون سمیت ملزم سے 6 کلو چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X