راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سبطین الحسنین کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کارروائی، نقب زنی کی واردات میں ملوث شخص گرفتار، زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا، زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 30 ہزار روپے برآمدہوئے،زیر حراست شخص نے ہوٹل میں نقب زنی کی واردات کی تھی،واقعہ کا مقدمہ اپریل 2025 میں درج کیا گیا تھا،کلر سیداں پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملوث شخص کو گرفتار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔