LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ ہمک پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ )تھانہ ہمک پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
محمد برکت اے ایس آئی نے ہمراہ انجم نثار H/C کے دوران گشت 3 ملزم گرفتار کر لئے ۔ ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور سمیت آئس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ہمک کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے علاقے میں دوران گشت و پڑتال ملزم عادل رفیق ولد محمد رفیق قوم مرزا سکنہ گوجر خان راولپنڈی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 110گرام آئس برآمد ہونے پر مقدمہ نمبر 764/25 درج ۔جبکہ پولیس ٹیم نے دوسری کاروائی میں ملزم حسن اختر ولد مہربان خان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 157 گرام آئس جبکہ مزید کاروائی میں مذکورہ پولیس ٹیم نے ملزم رستم ولد محمد کریم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمہ 03 روند برآمد کرکے مقدمہ نمبر 762/25 درج کرلیا ۔ ایس پی سواں نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت متحرک ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X