LOADING

Type to search

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع رحیم یارخان کے زیراہتمام آرفن کیئر پروگرام کی سالانہ جشنِ آزادی کی تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی

Share this to the Social Media

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع رحیم یارخان کے زیراہتمام آرفن کیئر پروگرام کی سالانہ جشنِ آزادی کی تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں یتیم بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور پینٹنگ سمیت مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ بچوں نے نہ صرف اپنی خداداد صلاحیتوں کواجاگر کیا بلکہ وطن سے محبت کے جذبات کو بھی منفرد انداز میں پیش کیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ تقریب کاآغازتلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبولؐ سے ہوا، تقریب میں صدرڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری محمدشہباز، نائب صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع رحیم یارخان طاہرشریف، سابق نائب صدرچوہدری فہیم جمیل، سابق صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان چوہدری جاوید ارشاد، سابق ایگزیکٹو ممبر چیمبر رانا ندیم احمد، صدر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان چوہدری زاہد حسین، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری محمد شہباز، محمد وقاص (فضل موٹرز رحیم یار خان)، عامر فاروق (آئی ٹی ایکسپرٹ)، صنان ارشد اور محمد طحہٰ (کارِ کمال رحیم یار خان چیپٹر)، شعیب الرحمن (سابق جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع رحیم یار خان) سمیت شہر کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر فیملی سپورٹ آرگنائزر الخدمت آرفن کیئر پروگرام ضلع رحیم یار خان اعجاز احمد نے کہا کہ یتیم بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم، تربیت اور کفالت ہماری اولین ترجیح ہے الخدمت فاؤنڈیشن اس عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ یہ بچے کل کو ایک بااعتماد اور مثبت شہری کے طور پر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔انہوں نے تمام معزز مہمانوں کی شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی موجودگی نے نہ صرف بچوں کا حوصلہ بڑھایا ہے بلکہ الخدمت کی ٹیم کے لیے بھی ہمت افزائی کا باعث بنی ہے۔اس موقع پرتمام مہمانوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں نے شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا اور یادگار طور پر پودے لگا کر ماحول کے تحفظ کا پیغام دیا۔

رحیم یارخان: سینئر فیملی سپورٹ آرگنائزر الخدمت آرفن کیئر پروگرام اعجازاحمد، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن شعیب الرحمٰن ڈسٹرکٹ پریس کلب میں سالانہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں دوسری جانب چوہدری فہیم جمیل مہمان خصوصی چوہدری محمدشہبازکااستقبال کررہے ہیں آخرمیں چوہدری جاویدارشاد، محمدوقاص، عامرفاروق ودیگرپودے لگاکردعامانگ رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X