LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کا سینئر صحافی خاور حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) سندھ نے کراچی کے سینئر اور بہادر صحافی خاور حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وائی ڈی اے سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب علی نوناری نے کہا کہ مرحوم خاور حسین نہ صرف ایک بہترین صحافی تھے بلکہ خوش اخلاق، ملنسار اور نڈر شخصیت کے مالک بھی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں ایمانداری اور احسن طریقے سے ادا کیں وائی ڈی اے سندھ کے صدر ڈاکٹر روشن چانڈیو نے کہا کہ خاور حسین کے اچانک انتقال کی خبر کسی بڑے صدمے سے کم نہیں، اور صحافتی دنیا ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وائی ڈی اے سندھ مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ان کے غم میں شریک ہے ڈاکٹر محبوب علی نوناری اور ڈاکٹر روشن چانڈیو نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم خاور حسین کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X