پشاور (بگ ڈیجٹ) وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارش و سیلاب سے صوبے میں ہونے والے جانی نقصان پر کل سوگ کا اعلان کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے، حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہدا کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔