پشاور (بگ ڈیجٹ) کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے عدالتی حکم پر اراکین اسمبلی سے حلف کے لئے 25 اگست کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کو مخصوص نشستوں پر 25 اراکین سے حلف لینے کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم کے زیرصدارت اجلاس میں دوبارہ حلف لینے کے لئے شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مخصوص نشستوں پر منتخب 25 اراکین نے 20 جولائی کو عدالتی حکم پر گورنر ہاس میں حلف لیا تھا، گورنر کے پی سے حلف لینے والے اراکین نے 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ بھی ڈالا ہے۔