کوئٹہ (بگ ڈیجٹ)۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چئیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ ہیومن رائٹس، نے کوئٹہ کے مقامی اسپتال میں ہرنائی کے طالب کول مائنز ایریا میں پیش آنے والے گیس دھماکے میں زخمی ہونے والے کان کنوں کی عیادت کی۔
انہوں نے اسپتال میں زیرِ علاج مزدوروں کی خیریت دریافت کی اور ان کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور مائننگ کے شعبے میں حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔
سینیٹر صاحبہ نے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے لیے دعا مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی