اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی جاچکی ھے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمی سلیمان پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرینگی ۔ زرائع کے مطابق پچھلے ماہ کی کارکردگی رپورٹ میں خانیوال تیسرے نمبر پر تھا جبکہ جنوری میں خانیوال۔ کی پوزیشن پندرہ نمبر پر تھی ۔ ریونیو واجبات کی وصولی کا ھدف 100 فی صد مکمل ھونے کا امکان ۔اے ڈی سی آر جنرل غلام مصطفی سیہڑ، اے ڈی سی آر ریونیو اسٹنٹ کمشنر ز سیدہ سنبل جاوید، ساجدہ رزاق ، زوھیب شفیق ، رانا عامر لیاقت ا محمد اقبال کاٹھیا اور نائب تحصیلدار نے ڈپٹی کمشنر کو میچ جتوانے کیلے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ھے فیلڈ عملہ بھی سخت محنت کرتا ھوا نظر آرہا ھے جبکہ مقامی نمبردار بھی ابیانہ اور زرعی ٹیکسز کی وصولی کیلے سرگرم ھے محکمہ مال کا عملہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پیج پر ھے
۔