راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی بڑی کاروائی راجہ بازار کی حدود بھابھڑا بازار میں قصابوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ بھابھڑا بازار میں محکمہ صحت کے ملازمین اور قصابوں کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ اویس نامی قصاب نے کارِ سرکار میں مداخلت کرکے مردہ، مضرِ صحت، بیمار اور لاب کے گوشت کی گاڑی کو فرار کروایا۔ اور باقی قصابوں سے ملکر سرکاری اہلکاروں کو بھی یرغمال بنایا۔ جس کی وجہ سے محکمہ صحت کے انسپیکٹر نے 15 پر کال کرکے اویس اور اس کے بھائی کو گرفتار کروا دیا۔
جبکہ ہاتھا پائی کرنے والے باقی 13 نامعلوم افراد کے خلاف بھی تھانہ وارث خان میں استغاثہ جمع کروا دیا ہے۔
جبکہ راجہ بازار سے دندان ساز 5 عطائیوں کو گرفتار کروا کے تھانہ سٹی میں استغاثہ دائر کر دیا ہے۔