راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پنجاب بھر میں ابتک بارش سے 43 زخمی افراد کو فوری ریسکیو سروسز فراہم کی گئی جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوئے، ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد
اوکاڑہ میں بستی ریاض آباد میں چھت گرنے سے 5 سالہ دعا فاطمہ جابحق. جبکہ 2 افراد زخمی، ترجمان
ٓ
اوکاڑہ میں حجرہ شاہ مقیم میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی
اوکاڑہ میں صمد پورہ میں کچن کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی
اوکاڑہ میں آسمانی بجلی سے ایک شخص زخمی
اوکاڑہ دیپال پور چھت گرنے سے 1شخص زخمی، شیخ بستی کچن گرنے سے ایک لڑکی زخمی اور اڈا گیمبر میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی
جہلم، سوہاوہ میں برساتی نالہ میں ڈوب کر 02 افراد جاں بحق
خانیوال، کوٹ برکت علی میں آسمانی بجلی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی
بہاولنگر، بولیوالا میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق منچن آباد میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی
فیصل آباد،جڑانوالہ 240 موڑ اور پیپل کالونی میں چھت گرنے سے ایک ایک شخص زخمی
ساہیوال کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی
منڈی بہاوالدین، ملکوال میں 2 بچے الیکٹرک شاک سے زخمی،دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی
قصور، کوٹ پیراں، تلونڈی میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی
مری میں بارش کے دوران ہائی ایس وین اورٹینکر میں ٹکر، 5 افراد زخمی
چنیوٹ، لالیاں میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی،بھوانہ میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی
جھنگ میں چھتیں گرنے سے 2 افراد زخمی
ملتان میں 3 مختلف مکانات کی چھتیں گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے،ملتان میں دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی
مظفر گڑ ھ میں دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے.
راولپنڈی میں بجلی کا کھمبا کار پر گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے
لاہور میں کھوکھر گاؤں میں لکڑی کا گھر گرنے سے ایک خاتون زخمی
عوام الناس الیکٹرک پول، ہورڈنگ بورڈ اور نشیبی علاقوں سے احتراز کریں، ترجمان ریسکیو
کسی بھی ایمرجنسی کیصورت میں فوری ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں۔ ترجمان ریسکیو پنجاب