(ملک عمران خان اعوان)
اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
7 کاروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 17 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 292.41 کلو گرام منشیات برآمد۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمان جانے والے مسافر کے سامان سے 970 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران قطر جانے والے مسافر کی واسکٹ سے 850 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
پیرس روڈ سیالکوٹ پر کوریئر آفس میں ملزم سے 1.2 کلو آئس برآمد، ملزم کےانکشافات پر محمد پورہ کے قریب سرجیکل سٹور سے 490 گرام آئس برآمد۔
شکار پور سکھر روڈ پر گاڑی سے 34.5 کلو چرس برآمد، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار۔
کلمہ چوک لاہور کے قریب رکشہ سے 2.4 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار.
ہزارگنج کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لۓ چھپائی گئی 81 کلو افیون اور 111 کلو ہیروئن برآمد۔
پنجگور میں بونستان کے قریب اسمگلنگ کے لۓ چھپائی گئی 60 کلو چرس برآمد ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔