LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پُر عزم ہے ; رانا مشہود احمد

Share this to the Social Media

( اصغرعلی مبارک )

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لیے پُر عزم ہے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار مثالی رہا اور پوری دنیا نے پاکستانی میڈیا کی پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کیاہے۔راولپنڈی-اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (RISJA) کے وفد سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئےانہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے میرٹ کی بنیاد پر مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

انہوں نے نومنتخب عہدیداران پیٹرن عبدالمحی شاہ , چیئرمین شکیل اعوان صدر ابوبکر بن طلعت ، جنرل سیکرٹری سید ارسلان شیرازی ، فنانس سیکرٹری ناصر عباس نقوی ، سینئر نائب صدر ذوالفقار بیگ نائب صدراصغر علی مبارک ,نائب صدر عقیل انجم جوائنٹ سیکرٹریزحافظ عبیدالرحمٰن اور عاصم ریاض ایگزیکٹو باڈی فہیم انور خان، افضل جاوید، زاہد فاروق ملک، ناصر اسلم راجہ، ذیشان قیوم، سہیل راجہ، ارفع فیروز ذکی، کرن خان، اویس عباسی اور فرحان جعفری کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران کھیلوں کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستانی نوجوانوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ہم ارشد ندیم جیسے قدرتی کھیلوں کے ٹیلنٹ کو تلاش کر رہے ہیں اور ہمارا ہدف اولمپک ہے۔
وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ حکومت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، محکمانہ کھیلوں کی بحالی اور ٹیلنٹ ہنٹنگ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اکیڈمیز کے قیام اور پنجاب میں شروع کیے گئے مثبت اسپورٹس کلچر کو جاری رکھنے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہا کہ ارشد ندیم سینٹر آف ایکسی لینس پر ایک کلیدی توجہ ہوگی، جس میں خاطر خواہ فنڈ مختص کیا جائے گا اور اسٹیک ہولڈرز بشمول پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ایک ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت اس سال نو مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کی ترقی کے اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور ہمیں میرٹ کی بنیاد پر مواقع فراہم کرنے چاہئیں

رسجا پیٹرن ان چیف عبدالمحی شاہ نے کلب سطح کے کھیلوں کے کردار پر گفتگو کی جبکہ چیئرمین رسجا شکیل اعوان نےاسپورٹس پالیسی کے تحت اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن کے کردار کو بیان کیا سینئر نائب صدر ذوالفقار بیگ نے سپوٹرز صحافیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔جبکہ نائب صدر اصغر علی مبارک نے کلب,اسکول ,یونیورسٹی,، یونین کونسل، تحصیل سطح، ضلع سطح پر کھیلوں کے مقابلے لازمی اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر چیف منسٹر پنجاب گیمز جیسے کے کھیلوں کے مقابلے ہو نےچاہے
سینئر صحافی شاکر عباسی، ڈاکٹر زاہد اعوان اور دیگر نے بھی اپنے وسیع تجربات کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنے خیالات پیش کیے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *