LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) مریم نواز طبیعت کی خرابی پر علاج کرانے میو اسپتال پہنچ گئیں

Share this to the Social Media

(ملک عمران خان اعوان)

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) مریم نواز طبیعت کی خرابی پر علاج کرانے میو اسپتال پہنچ گئیں.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے کی تکلیف کی وجہ سے میو اسپتال پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی اسپتال کے کاؤنٹر سے خود بنوائی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو کندھے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں انکی ایم آر آئی کی گئی، وزیراعلیٰ نے کسی مہنگے پرائیویٹ اسپتال کی بجائے میو اسپتال جانے پر ہی اصرار کیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کا معائنہ کرکے ادویات تجویز کیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *