LOADING

Type to search

اسلام آ باد (بگ ڈیجٹ) وزارت قانون و انصاف نے خصوصی کمیٹی کی سفارش پر انسداد عصمت دری (تحقیقات اور ٹرائل) ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 کو ہٹادیا

Share this to the Social Media

اسلام آ باد، 17 جون 2025 (بگ ڈیجٹ)۔ وزارت قانون و انصاف نے خصوصی کمیٹی کی سفارش پر انسداد عصمت دری (تحقیقات اور ٹرائل) ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 کو ہٹادیا
پاکستان کےضا بطہ فوجداری کی دفعہ 354، ایکٹ کے تحت پہلے سے طے شدہ جرم، عورت کی حرمت کو مجروح کرنے کے ارادہ سے حملہ سے متعلق ہے۔ یہ جرم، روایتی طور پر مجسٹریل عدالت کے ذریعے چلایا جاتا ہے، اور حملہ کے ان تمام مقدمات پر لاگو ہوتا ہے جہاں خواتین ملوث ہوتی ہیں، یہ اکثر جنسی تشدد کا سنگین نوعیت کا جرم نہیں بنتا اور اس لیے اسے انسداد عصمت دری (تحقیقات اور ٹرائل) ایکٹ، 2021 کے طے شدہ سنگین جنسی جرائم سے ہٹا دیا گیاہے
پالیسی میں کی گئی اس تبدیلی یا موافقت سے عصمت دری اور جنسی تشدد کے سنگین معاملات سے نمٹنے کے لیے نظام انصاف کو بہتر بنانے میں مددملے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *