LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے راول آفس تھانہ بنی اور نیو ٹاؤن میں میٹنگز کا انعقاد

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ ) ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے راول آفس تھانہ بنی اور نیو ٹاؤن میں میٹنگز کا انعقاد، میٹنگز میں راول سرکل کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،ڈی ایف سیز امام بارگاہوں کے متولی اور بانیان جلوس کی شرکت، جلوسوں کے روٹ پر گلیوں اور راستوں کی سیلنگ کی جائے،ایس ایچ اوز کو ہدایت، محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے راول آفس،تھانہ بنی اور نیو ٹاؤن میں میٹنگز کا انعقاد،میٹنگز میں راول سرکل کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،ڈی ایف سیز امام بارگاہوں کے متولی اور بانیان جلوس نے شرکت کی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ مجالس/جلوس میں داخل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، تمام مجالس /جلوس کو بمطابق ایس او پی اپنے مقررہ وقت اور راستوں سے ہوتے ہوئے شروع اور ختم کیا جائے، جلوسوں کے روٹ پر گلیوں اور راستوں کی سیلنگ کی جائے،محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،شرکاء میٹنگ نے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *