ڈھاکہ (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم پر مقدمہ درج تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ہے، انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں سماعت کو براہ راست نشر بھی کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے اتوار کے روز ایک براہِ راست نشریاتی سماعت کے دوران بتایا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ نے براہ راست سیکیورٹی فورسز، اپنی سیاسی جماعت اور اس سے منسلک گروپوں کو ہدایات جاری کیں، جن کے نتیجے میں درجنوں مظاہروں پر خونی کارروائیاں کی گئیں۔انہوں نے ویڈیو شواہد اور ریاستی اداروں کے درمیان ہونے والی انکرپٹڈ مواصلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ثابت ہوتا ہے کہ قتل و غارت کسی وقتی ردعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ پیشگی منصوبہ بندی کا حصہ تھی۔