LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) آپریشنِ سندور: بھارتی جارحیت بے نقاب، آئی ایس پی آر نے بروقت اور ذمے داری سے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) آپریشنِ سندور: بھارتی جارحیت بے نقاب، آئی ایس پی آر نے بروقت اور ذمے داری سے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے

بھارتی میڈیا نے نام نہادآپریشن سندور کے دوران مودی کے جھوٹ پر مبنی خبریں اور گمراہ کن مواد پھیلایا، ذرائع

گودی میڈیا نے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا کر عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا، ذرائع

این ڈی ٹی وی، نیوز 18 اور دیگر کئی گودی میڈیا چینلز نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی، ذرائع

بھارتی چینلز نے جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان کے ایف 16 اور دو F-17 طیارے مار گرائے اور پاکستانی پائلٹ کو بھی گرفتار کیا، ذرائع

یہ سرخیاں پرائم ٹائم میں چلیں اور سٹوڈیوز میں موضوع بحث بنی رہیں، ذرائع

بین الاقوامی میڈیا بشمول رائٹرز سمیت، فیکٹ چیک اداروں نے بھارتی میڈیا کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا،

بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کر کے ڈیپ فیک ویڈیوز بھی بنائی گئیں، ذرائع

ڈیپ فیک ویڈیوز میں یہ تاثر دیا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر طیاروں اور پاکستان کے نقصانات سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں، ذرائع

یہ وڈیوز سراسر جھوٹ پر مبنی تھیں جس کو بین الاقوامی میڈیا نےفیکٹ چیک کر کے مودی کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا، ذرائع

گودی میڈیا کی جانب سے حقیقت، افسانہ، اور ڈرامے کی لکیر مکمل طور پر مٹ چکی ہے، ذرائع

ایک سنسنی خیز افواہ یہ بھی اڑائی گئی کہ: پاکستان کے جوہری ذخائر پر میزائل حملہ کیا گیا، مگر یہ افواہ بھی تھوڑی دیر بعد دم توڑ گئی، ذرائع

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی(IAEA) نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کرتے ہوئے گودی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا قرار دےدیا، ذرائع

بھارتی بحریہ نے کراچی بندرگاہ کو تباہ کرنے کا بھی ڈرامہ کیا مگر نہ اسکی سیٹلائٹ تصویر فراہم کی نہ کوئی بین الاقوامی تصدیق کی یا ثبوت پیش کیا، ذرائع

بھارتی میڈیا کی جانب سے شور مچایا گیا جو قوم پرستی کو ہوا دینے کے لیے پیدا کیا گیا، ذرائع

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے خلاف اندرونی بغاوت کی من گھڑت کہانی بھی بنا ڈالی، ذرائع

بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کو انٹیلیجنس کی سنگین ناکامی اور حفاظتی خامیوں پر جواب دہ ٹھہرانے کی بجائے جھوٹ کا ساتھ دیا، سیاسی ماہرین

بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو ریاستی پروپیگنڈا بنا کر پیش کیا گیا اور گودی میڈیا نے عوام کو بدلےکے مطالبے پر اکسایا، سیاسی ماہرین

بھارتی جنگی جنون کے جواب میں پاکستان نے پیشہ ورانہ سنجیدگی اور حکمت کے ساتھ جواب دیا، دفاعی ماہرین

پاکستان کے صاف شفاف تحقیقات کے مطالبے کو بھی مودی کی جانب سے مسترد کیا گیا، پاکستان نے محض حقائق پر زور دیا جس کی قیادت آئی ایس پی ار نے کی، دفاعی ماہرین

ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینیئر احکام کے ساتھ بروقت تفصیلی پریس بریفنگ دیتے رہے، دفاعی ماہرین

پریس بریفنگ میں ریڈار لاگز، سیٹلائٹ تصاویر، پروازوں کا ڈیٹا اور جسمانی شواہد بھی پیش کیے گئے، دفاعی ماہرین

پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ اپنی تیاری سے منہ توڑ جواب دیا، سیاسی ماہرین

بھارتی جھوٹے دعووں کو آئی ایس پی آر نے ٹھوس شواہد سے مسترد کیا، دفاعی ماہرین

آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی میڈیا کو مبینہ حملے کی جگہوں تک رسائی بھی دی، ذرائع

پہلگام واقعے کے بعد آئی ایس پی آر کی بریفنگ، واضح پیغام تھا کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے, ذرائع

اگر کوئی خلاف ورزی ہوئی یا پاکستان پہ جارحیت کی گئی تو ہمارا رد عمل یقینی فوری اور تباہ کن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے صرف اپنی عوام نہیں بلکہ عالمی برادری کو بھی ٹھوس ثبوت پیش کئے، سیاسی ماہرین

پاکستان کا بین الاقوامی مبصرین کو خوش آمدید کہنا اور تیسرے فریق سے تحقیقات کی دعوت دینا ایک سنجیدہ اور ذمہ دار قدم ہے، سیاسی ماہرین

آج کے ہائبرڈ وار فیئر کے دور میں فیک نیوز ایک ہتھیار بن چکی ہیں دفاعی ماہرین

جھوٹے نظریاتی بیانیے اصل حقائق کو مسخ کر سکتی ہے اور فیصلے دھندلے کر سکتی ہیں جو بھارت نے کیا، دفاعی ماہرین

بھارت نے جعلی جھوٹی خبروں اور اشتعال انگیزی سے تنازع کو بھڑکانے کی ناکام کوشش جاری رکھی، دفاعی ماہرین

پاکستان نے بہترین حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ انداز میں سچائی کو اجاگر کیا، دفاعی ماہرین

بین الاقوامی مبصرین نے پاکستان کے معلوماتی نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ موقف کی تعریف کی، دفاعی ماہرین

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *