LOADING

Type to search

بھارت (بگ ڈیجٹ) بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر کا تعلق بی جے پی سے نکلا

Share this to the Social Media

بھارت (بگ ڈیجٹ) پاکستان کے خلاف مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی بھارتی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی سرگرم کارکن ہیں۔ دفاعی و میڈیا ذرائع کے مطابق، 17 مئی کو گرفتار کی گئی ہریانہ کی رہائشی جیوتی ملہوترا پر بھارتی حکومت نے الزام لگایا کہ وہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے میں تھیں اور حساس معلومات فراہم کر رہی تھیں۔
تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گرفتار خاتون دراصل بی جے پی ہریانہ سے وابستہ ہیں اور متعدد پارٹی ایونٹس میں شرکت کر چکی ہیں۔ گرفتاری سے قبل جب انہوں نے بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کے اہلکار کو شناخت دی تو انہوں نے خود کو بی جے پی کی کارکن ظاہر کیا، جس پر اہلکار نے مبینہ طور پر “بی جے پی ہی چاہیے” کہہ کر تلاشی کے بغیر چھوڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر اس گرفتاری کو مودی حکومت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور “فالس فلیگ” سازش قرار دیا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی عوام اور تجزیہ کاروں نے جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا۔
بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ جیوتی کے سوشل میڈیا پروفائلز، خاص طور پر انسٹاگرام، اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ صرف نریندر مودی اور بی جے پی کو فالو کرتی ہیں، جس سے ان کی وابستگی واضح ہوتی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، BSF کی غفلت، تضاد اور گرفتاری کے بعد کا رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب ایک سیاسی ڈرامہ تھا، جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کے طور پر ترتیب دیا گیا۔

عوامی ردِ عمل اور سوشل میڈیا پر بیداری نے اس “فالس فلیگ” گرفتاری کا پردہ فاش کر دیا ہے، جس کے بعد مودی سرکار کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *