LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن سال 2025 کی کارکردگی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن نے رواں سال 14 قومی اسمبلی کے اجلاس، 10 قومی و بین الاقوامی کانفرنسز، 15 سینٹ کے اجلاس، تین مشترکہ سیشنز، 969 قومی و بین الاقوامی کانفرنسز اور تقریبات کی سکیورٹی کو نہایت کامیابی سے یقینی بنائی۔جبکہ 19 بین الاقوامی وی وی آئی پی وفود بشمول پی ایس ایل اور غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کی آمدو رفت کے دوران بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی،مزید وفاقی دارالحکومت میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی اور فوری رسپانس کے لئے©️” سپیشل پروٹیکشن یونٹ “کنٹرول روم میں “پینک الرٹ سسٹم” بھی متعارف کروایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن وفاقی دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں، سفارتخانوں، سفارتکاروں اور ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی کا ضامن ڈویژن ہے،اسلام آباد پولیس کے تشخص کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانا انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسی سلسلے میں سال 2025 میںسکیورٹی ڈویژن میں متعدد نمایاں اصلاحات اور اہم اقدامات کئے گئے۔ جن میں ناکہ سرینہ کو “گڈ لک پالیسی” کے تحت جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا تاکہ سکیورٹی مزید مضبوط اور مو¿ثر ہو سکے۔وفاقی دارالحکومت میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی اور فوری رسپانس کے لئے©️” سپیشل پروٹیکشن یونٹ “کنٹرول روم میں “پینک الرٹ سسٹم” متعارف کرایا گیا۔ڈپلومیٹک انکلیو کی چاروں اطراف قائم حفاظتی دیوار پر برقی تار کا نظام فعال کیا گیا۔اس کے علاوہ انٹری پوائنٹس پر جدید ANPR کیمرے نصب کیے گئے، جو گاڑیوں کی خودکار شناخت میں مدد دیتے ہیں۔ سفارت خانوں کے سکیورٹی افسران کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق نئی اصلاحات اور انکے درپیش مسائل کے حل کے لئے اوپن کانفرنسز منعقد کی گئی۔ ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مربوط اور مو¿ثر سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔ اسی طرح رواں سال سکیورٹی ڈویژن کی مجموعی کارکردگی میں 14 قومی اسمبلی کے اجلاس، 10 قومی و بین الاقوامی کانفرنسز، 15 سینٹ کے اجلاس، 03 مشترکہ سیشنز، 969 قومی و بین الاقوامی کانفرنسز اور تقریبات کی سکیورٹی کو نہایت کامیابی سے یقینی بنائی۔جبکہ 19 بین الاقوامی وی وی آئی پی وفود بشمول پی ایس ایل اور غیر ملکی کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔پولیس خدمت مرکز “کیس کیڈ” کے قیام کے بعد رواں سال 2,652 ڈپلومیٹک کمیونٹی نے پولیس سروسز سے استفادہ حاصل کیا، جبکہ لرنر پرمٹ، تجدید اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لئے 7,044 ڈپلومیٹک کمیونٹی کے افراد نے خدمات حاصل کیں۔رواں سال ریکارڈ پروموشنز کے دوران سکیورٹی ڈویژن کے افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے باقاعدہ رینک لگائے گئے۔اسلام آباد پولیس کے غازیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے “غازی ویک” منایا گیا، جس میں غازیوں کو مدعو کیاگیا اور انکی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف پیش کئے گئے۔گرین پاکستان مہم کے تحت ڈپلومیٹک انکلیو میں شجرکاری کی گئی، جس میں پولیس اور کمیونٹی نے بھرپور حصہ لیا۔ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا سکیورٹی ڈویژن سفارتکاروں، ملکی و غیر ملکی وفود، اہم شخصیات اور حساس تنصیبات کی فول پروف سکیورٹی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ امن و استحکام کے تحفظ اور پاکستان کے وقار و تشخص کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سکیورٹی ڈویژن اپنی تمام ترصلاحیتیں اور وسائل مو¿ثر انداز میں بروئے کار لاتا رہے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X