راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا آغاز، آرمی چیف نے افتتاحی میچ دیکھا
پی ایس ایل 10 کے کرکٹ میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوبارہ شروع ہو گئے
کراچی کنگز اور پشاور زلمے کی ٹیمیں مد مقابل
میچ سےقبل کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پاکستان کی مسلح افواج سے بھرپور اظہار یکجہتی
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی یہ میچ اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھا
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اس موقع پر موجود تھے
میچ شروع ہونے سے پہلے پاکستان کی بہادر افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
میچ کے آغاز سےقبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
قومی ترانہ کے اختتام پر اسٹیڈیم نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردیےگئے
پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ائیر فورس کے نام کردیا گیا
بھارتی جارحیت کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کرنے پڑے تھے جو دوبارہ سے شروع ہو چکے ہیں
پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دفاعی ماہرین
آرمی چیف کی موجودگی کے باعث عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، دفاعی ماہرین