LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) جی نائن مرکز میں دن دیہاڑے ڈکیتی، 66 لاکھ روپے لوٹ لیے — پولیس بے خبر تاجر برادری کا احتجاج، مؤثر سیکیورٹی اقدامات اور فوری گرفتاری کا مطالبہ

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) جی نائن مرکز میں دن دیہاڑے ڈکیتی، 66 لاکھ روپے لوٹ لیے — پولیس بے خبر
تاجر برادری کا احتجاج، مؤثر سیکیورٹی اقدامات اور فوری گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے مصروف ترین تجارتی مرکز جی نائن (کراچی کمپنی) میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات نے سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے ایک تاجر سے اسلحہ کے زور پر 66 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مرکز میں خریداروں کا رش تھا اور قریبی شاہراہ پر پولیس ناکہ بھی موجود تھا۔ حیرت انگیز طور پر، تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں ہونے والی اس واردات پر متعلقہ پولیس فوری کارروائی کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث ملزمان بآسانی فرار ہو گئے۔

متاثرہ تاجر، جن کی شناخت بہادر کے نام سے ہوئی ہے، نے بتایا کہ وہ رقم کاروباری لین دین کے لیے لے کر جا رہے تھے کہ اچانک مہران کار سوار ملزمان نے ان کا راستہ روک کر اسلحہ تان لیا اور تمام نقدی لوٹ لی۔

واقعے کے بعد تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جی نائن مرکز کے تاجروں نے پولیس کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، ملزمان کی گرفتاری اور تجارتی مراکز میں پولیس گشت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں حالیہ عرصے میں وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر پولیس کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

پولیس حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *