LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا نیا دور قطر میں جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا ایک نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق بغیر کسی پیشگی شرائط کے تمام معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ادھر، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت زیادہ حملے کیے جاچکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انتونیو تاجانی نے جزیرے سسلی کے دورے کے دوران کہا کہ ہم اب فلسطینی عوام کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر کریں، یرغمالیوں کو رہا کریں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ میں بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے جارہے ہیں۔ٹرمپ کا غزہ پر مختصر تبصرہ اس وقت سامنے آیا تھا، جب ان کی دوسری مدت صدارت کے پہلے غیر ملکی دورے کا اختتام ہوا تھا، جس میں انہوں نے خلیجی ممالک کا دورہ کیا، لیکن کلیدی اتحادی ملک اسرائیل نہیں گئے تھے۔اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے ابوظبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اور اس مسئلے کو حل کرنے جا رہے ہیں، بہت سے لوگ بھوکے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ کو غزہ کے لیے امداد روک دی تھی، یہ ایک ایسی حکمت عملی ہے جو اسرائیل کے مطابق حماس سے پوزیشن میں تبدیلی کے لیے دبا ڈالنے کے لیے اپنائی گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *