راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت ایس ڈی پی او سٹی آفس میں میٹنگ، میٹنگ میں ایس پی راول، راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ سٹی کا بھی ویزٹ کیا،فرنٹ ڈیسک،حوالات تھانہ،ریکارڈ تھانہ سمیت تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت ایس ڈی پی او سٹی آفس میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایس پی راول، راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور مقدمات کو یکسو کیا جائے، منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کریں، ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں سینئر افسران روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ اور پراگرس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں،بہترین تفتیش اور موثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جا سکتی ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ سٹی کا بھی ویزٹ کیا،فرنٹ ڈیسک،حوالات تھانہ،ریکارڈ تھانہ سمیت تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔