(ملک عمران خان اعوان)
راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس ہیڈکوارٹر میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ
ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے،
انجمن تاجران کے عہدیداران شاہد غفور پراچہ، شرجیل میر، شیخ حفیظ، ساجد بٹ، چوہدری یاسر، منیر بیگ سمیت دیگر عہدیداروں کی شرکت،
میٹنگ کے آغاز میں ملک کے بے مثال دفاع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین،
افواج پاکستان نے بے مثال بہادری سے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کی، شرکاء
تمام ادارے، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، شرکاء
میٹنگ کے دوران انجمن تاجران نے جرائم کے خلاف بہترین کارکردگی پر راولپنڈی پولیس کو سراہا،
جرائم میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھتی ہیں، ہم راولپنڈی پولیس کی موثر کارکردگی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، شاہد غفور پراچہ
راولپنڈی میں امن و امان کی مثالی صورتحال ہے، پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کی بہتری کے لئے کام کریں گے، شرجیل میر
کار و موٹر سائیکل چوری جیسے دیرینہ مسائل پر بہترین کنٹرول پر راولپنڈی پولیس لائق تحسین ہے، شیخ حفیظ
انجمن تاجران کے عہدیداروں نے شہر کے مسائل کی نشاندہی کی جس پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری احکامات جاری کئے،
راولپنڈی میں ٹریفک کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے جس کے لئے تاجر برادری کی تجاویز پر عمل کو یقینی بنائیں گے، سی پی او
الحمد للّٰہ راولپنڈی پولیس نے منشیات اور بڑے جرائم پر موٹر کنٹرول کو یقینی بنایا، کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا، سی پی او
منشیات کی طرح سٹریٹ کرائم کے خلاف بھی گرینڈ کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سی پی او
تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تاجر برادری کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سی پی او
پولیس اور تاجران مل کر گداگری کے خاتمہ اور نشے کے عادی افراد کے ری ہیب کے لئے کام کریں گے، سی پی او
ڈوہژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز متعلقہ تاجران سے میٹنگز کر کے ان کے مسائل کا حل یقینی بنائیں، سی پی او
شہریوں خصوصاً تاجر برادی کے مسائل کے حل کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی