(ملک عمران خان اعوان)
اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ ترنول پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
فلیٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد تین اسلحہ سمگلرگرفتار۔
ملزمان نے ”کے پی کے” سے اسلحہ و ایمونیشن اسلام آباد لاکر پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے 30 بور کے پانچ پستول، سات ایس ایم جی ،چار 12بور گنیں، جدید خودکار بندوقیں 27 میگزنیز اور 1700 سے زائد روند برآمد۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق