LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب ملا، اسحاق ڈار

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف دفاعی اقدام کیے اور جنگ میں پہل نہ کرنے کا وعدہ نبھایا،پانچ فائٹر طیارے اڑائے گئے، ورنہ اجازت ملتی تو دشمن کے تمام جہاز گرا دیے جاتے،پاکستان نے عالمی برادری کو صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا اور اپنا موقف واضح کر دیا۔
ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو میسج دیا تھا قوم کو اور دنیا کو کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، یہ ہم نے ثابت کر دکھایا۔ ایک گھنٹے تک بھارتی پچھتر سے اسی جہازوں کے ساتھ مقابلہ جاری رہا۔اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم نے اس تمام تر معاملے میں بھی دفاع اور روکنے کی کوشش کی، صرف دفاع کرتے ہوئے پانچ جیٹ فائٹر اڑائے، اگر ہماری ائیر فورس کو اجازت ہوتی پانچ کی بجائے پورے گرا دیتے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم مبارکباد کے مستحق ہیں، کہ وہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس بزدلانہ کارروائی کے دوران پاکستان کی آرمی ائیر فورس اور تمام ادارے الرٹ تھے۔ وزارات خارجہ اس معاملے میں مسلسل کام کر رہا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ترکی کے وزیر خارجہ کو بر وقت تمام تر معاملے سے آگاہ کیا۔ چائینیز سفیر اور اٹلی کے وزیر داخلہ کو بھی تمام تر معاملے سے آگاہ کیا۔ یو این کے سیکیورٹی کونسل کے پریذیڈنٹ کو وزارت خارجہ کی جانب سے خط بھجوایا گیا۔ ہم دنیا کو اپنی پوزیشن کلیئر کر چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *