LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) بھارتی جارحانہ اقدامات کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، بھارت مختلف ملکوں میں اسپانسردہشت گردی میں ملوث ہے، کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔اسمبلی میں پیش قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، بھارت مختلف ملکوں میں اسپانسردہشت گردی میں ملوث ہے، کشمیری حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اجلاس کی کارروائی سے قبل اسپیکراسمبلی نے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات پر افسوس ہے، ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے موجودہ صورتحال پر بحث کا فیصلہ کیا ہے۔ قواعد و ضوابط معطل کر کے پاک بھارت کشیدگی پرغورہوگا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دی، پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
قومی اسمبلی میں 5 سے 8 مئی تک معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ قواعد معطل کرنے کی تحریک اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کی تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہے، ہم نے دنیا کو آپس میں اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا ہے۔ پوری قوم ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہے۔
پی ٹی ئی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں دشمن کے سامنے کبھی کمزور آواز میں بات نہیں کرنی چاہیئے، اگر جنگ چھڑتی ہے تو مادر وطن کی حفاظت کرینگے، سندھ طاس معاہدہ مودی نے معطل کیا۔ سندھ طاس معاہدے پر بھارت اور پاکستان کی جنگیں ہوئیں، آج یہ شخص اس کو ہتھیار کے طور استعمال کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو جنگ تسلیم کیا جائیگا۔عمرایوب نے کہا کہ خدانخواستہ جنگ چھڑی تو ہم اپوزیشن والے جان دینے کو تیار ہوں گے، کہا جاتا ہے کہ جنرل ایوب خان نے پاکستان کے دریا بیچ دیئے، اگر ایوب خان نے پانی بھارت کو بیچ دیا تھا، تو اب پھر بھارت یہ پانی کیسے بند کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *