LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال پر والدین سے بات بھی کروائی۔ والدین نے بچے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اسلام آباد پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی خود ڈی آئی جی اسلام آباد کے دفتر پہنچے اور بچے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی سی آئی اے، انچارج سی آئی اے سلیمان شاہ اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔

آئی جی اسلام آباد نے اس شاندار کامیابی پر ٹیم کے تمام افسران کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔ بچے کی بازیابی میں جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمرہ جات اور انسانی ذرائع نے اہم کردار ادا کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا: “میری ٹیم نے گزشتہ ایک سال میں درجنوں اہم کیسز انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں حل کیے۔ ہم اسی رفتار اور جذبے کے ساتھ شہریوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *