کراچی (بگ ڈیجٹ)( رپورٹ: پیر بخش نوناری )کراچی یکم مئی 2025ء: یومِ مزدور کے موقع پر منگو پیر ٹاؤن کے چیئرمین، حاجی نواز علی بروہی نے اپنے خصوصی پیغام میں محنت کش طبقے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں قربانی، محنت اور جدوجہد کی عظمت کی یاد دلاتا ہےانہوں نے کہا کہ مزدور صرف وہ نہیں جو کارخانے یا تعمیراتی سائٹ پر کام کرتا ہے، بلکہ ہر وہ شخص جو رزقِ حلال کے لیے دیانتداری سے محنت کرتا ہے، وہ معاشرے کا حقیقی معمار ہے حاجی نواز علی بروہی نے کہا، “میں خود کو بھی مزدور سمجھتا ہوں، کیونکہ عوام کی خدمت میری پہچان ہے۔ میری تمام تر توانائیاں علاقے کے مسائل کے حل، صفائی، پانی، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وقف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منگھو پیر ٹاؤن انتظامیہ محنت کشوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ان کے حقوق، سہولیات اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا: “آیئے، یومِ مزدور کو صرف یادگار دن نہ بنائیں بلکہ یہ عہد کریں کہ ہر دن اپنے محنت کش بھائیوں کی عزت کریں گے، ان کے مسائل پر آواز اٹھائیں گے اور ایک منصفانہ معاشرے کی تشکیل میں عملی کردار ادا کریں گے۔