LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) مرحوم ڈاکٹروں کے ایصالِ ثواب کے لیے سول اسپتال کراچی میں فاتحہ خوانی

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ)( رپورٹ: پیر بخش نوناری )کراچی سول اسپتال کراچی کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، مرحوم ڈاکٹر ذوالفقار سیال اور ڈاکٹر کلیم بٹ کی ایصالِ ثواب کے لیے آج اسپتال میں ایک پُر وقار فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں مرحوم ڈاکٹر ذوالفقار سیال کے صاحبزادے دانیال سیال، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب خان سرکی، سندھ میڈیکل فیکلٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد راجپر، ایس ایم بی بی انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن، سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر نور محمد سومرو اور ڈاکٹر گریس کمار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحومین کی مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر موجودہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید محمد خالد بخاری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مرحومین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *